Home سیاست وسیم اکرم نے بیٹی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

وسیم اکرم نے بیٹی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

Share
Share

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔

وسیم اکرام اور ان کی صاحبزادی آسٹریلیا کے جنوبی کوئنز لینڈ میں واقع سن شائن کوسٹ کے کنارے پر موجود ہیں۔

بیرونِ ملک موجود وسیم اکرم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی شہزادی کے ساتھ سن شائن کوسٹ پر وقت گزار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وسیم اکرم نے اپنی پہلی بیوی ہما کے انتقال کے بعد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی شنیرا سے 2013ء میں شادی کی تھی۔

پہلی بیوی سے وسیم اکرم کے دو صاحبزادے ہیں جبکہ وسیم اکرم کی بیٹی عائلہ اُن کی دوسری اہلیہ شنیرا سے ہے، وسیم اکرم اور شنیرا کے ہاں عائلہ کی پیدائش 2014ء میں ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

صدر زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں غلط ہیں،ڈاکٹر عاصم

کراچی:صدر پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری...

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...