Home sticky post 4 راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750 فٹ تک پہنچ گئی، اسپل وے کھول دیے گئے

راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750 فٹ تک پہنچ گئی، اسپل وے کھول دیے گئے

Share
Share

اسلام آباد :راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750 فٹ تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد ڈیم حکام نے اضافی پانی کے اخراج کے لیے اسپل وے کھول دیے ہیں۔ حکام کے مطابق اسپل وے چار سے پانچ گھنٹے تک کھلے رہیں گے اور اس دوران ڈیم سے تقریباً دو فٹ پانی کا اخراج یقینی بنایا جائے گا۔
ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 1752 فٹ ہے، جو اب تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر، ملحقہ علاقوں میں رہائش پذیر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

حکام نے کہا کہ ڈیم سے ملحقہ علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت سے اجتناب کیا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ، ریسکیو 1122 یا دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...