Home سیاست ہم ایٹمی قوت ہیں، اسرائیل پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتا، خواجہ آصف

ہم ایٹمی قوت ہیں، اسرائیل پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتا، خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں، اسرائیل پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتا۔اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کررہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل پاکستان کے ساتھ پنگا نہیں لے سکتا، اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے، بانی پی ٹی آئی یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں سی پیک پر دستخط ہورہے تھے تو بانی پی ٹی آئی حملہ آور تھے، اب پھر انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کردیا ہے، تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، اب زیادہ دیر نہیں لگے گی عوام کو آہستہ آہستہ پتہ چل رہا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ 126دن دھرنے کے بعد یہ آج پھر انتشاری سیاست کررہے ہیں، اہم ترین کانفرنس کے موقع پر انتشار پھیلایا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...