Home سیاست ہم بلین ٹری والے نہیں ہیں، ہم جو بات کہتے ہیں وہ پورا کرنا جانتے ہیں،نوازشریف

ہم بلین ٹری والے نہیں ہیں، ہم جو بات کہتے ہیں وہ پورا کرنا جانتے ہیں،نوازشریف

Share
Share

فیصل آباد: قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، کیا اس جلسہ میں موجود کسی کو گھر ملا؟ہم جو بات کرتے ہیں وہ پورا کرنا جانتے ہیں۔

فیصل آباد دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد ن لیگ نوازشریف کا کہنا تھا کہ آئی لو یو فیصل آباد والو میرے پاس الفاظ نہیں میں کس طرح آپ کا شکریہ ادا کروں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے آپ کو صرف میٹرو پر ہی ٹرخا چاہتے ہ، آپ کے شہر سے دو موٹر ویز گزرتی ہیں، فیصل آباد میں میٹرو کے ساتھ اورنج لائن بھی شروع کریں گے۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں سونا 50 ہزار روپے تولہ تھا، اس وقت ہمارےمخالفین دھرنے دے رہے تھے اور ہم دہشتگردی کا خاتمہ کر رہے تھے، ہم بلین ٹری والے نہیں ہیں، ہم جو بات کہتے ہیں وہ کرنا جانتے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، کیا اس جلسہ میں موجود کسی کو گھر ملا؟ کیا بے روزگاری ختم ہوگئی؟ جلسے میں موجود کوئی ایک شخص ہاتھ اٹھادے جسے گھر ملا ہو؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ یوتھ ممی ڈیڈی والی نہیں ہے، یہ یوتھ ن لیگ کے ساتھ ہے، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں بس اس یوتھ کو یہ کہوں گا فیصل آباد زندہ باد۔

قائد ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب! پانچ سال بعد یہاں کوئی بے روزگار نظر نہیں آنا چاہیے، یہاں ہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہئےاور یہاں میٹرو بس ہی نہیں بلکہ اورنج لائن ٹرین بھی دوڑتی نظر آنی چاہیے۔

Share
Related Articles

سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی:خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد...

موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے سنگین خطرہ اور بقا کے لیے چیلنج ہے، محمد اورنگزیب

واشنگٹن:وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے موسمیاتی تبدیلیوں کو پاکستان کے لیے سنگین...

بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے...