Home #ٹرینڈ ہمیں باہر سے نہیں پہلے اندر سے خطرہ ہے،ملک کو اندر سے مضبوط کریں، علیمہ خان

ہمیں باہر سے نہیں پہلے اندر سے خطرہ ہے،ملک کو اندر سے مضبوط کریں، علیمہ خان

Share
Share

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ دشمن کی جرات نہیں ہو سکتی کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔ ہمیں باہر سے نہیں پہلے اندر سے خطرہ ہے لہٰذا ملک کو اندر سے مضبوط کریں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل چوہدری نے کل مودی سے متعلق مکمل بات نہیں بتائی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مودی نے جو کیا اس کی وجہ سے پاکستان متحد ہوگیا ہے اور یہ ایک قوم کی طرح کھڑے ہوگئے ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ دشمن کی جرات نہیں ہو سکتی کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم فارم 47 حکومت کے ساتھ نہیں کھڑے، فیصل چوہدری کل یہ بتانا بھول گئے تھے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کے لیے ججز نہیں کھڑے ہوں گے تو عوام کس کے پاس جائیں گے، آج اگر ہائی کورٹ بے بس ہوگئی تو ماتحت عدالت اور مجسٹریٹ کیا کرے گا، سارے بے بس ہو جائیں گے؟۔

Share
Related Articles

جنگ نہیں چاہتے، اگر کسی نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر...

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام، ٹیکس استثنیٰ کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، محمد اورنگزیب

کراچی:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی...

ہم پہل نہیں کریں گے مگر بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پہلگام واقعے کے بعد...