Home سیاست ہم ان چند ججز کے ساتھ نہیں کھڑے جو آئین، قانون کو ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں،عرفان قادر

ہم ان چند ججز کے ساتھ نہیں کھڑے جو آئین، قانون کو ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں،عرفان قادر

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر کاکہنا ہے کہ نواز شریف کیس میں مریم بی بی کو کلیئر کیا جا چکا ہے۔ یہی کیس نواز شریف کیخلاف تھا۔ جو آمدن نواز شریف نے کبھی لی ہی نہیں، کہاگیا اسے چھپایا گیا۔ سپریم کورٹ نے یک جنبش قلم ان کے بنیادی حقوق بھی ختم کیے۔ عدلیہ کی ساکھ اگر متنازع ہوگئی ہے تو اس کوٹھیک کریں گے۔ ہم ان چند ججز کے ساتھ نہیں کھڑے جو آئین قانون کو ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بریک تھرو ہوا ہے۔ کچھ مزید شواہد سامنے آئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے کچھ رشتے داروں کو بھی ڈونیشنز آئے۔ 190 ملین پاوٴنڈز ریاست کا کہہ کر لائے، مگر گئے کسی فرد واحد کے اکاونٹ میں۔ اس سے ملکی خزانے کو ٹیکس کی مد میں بھی بڑا نقصان ہوا۔

عرفان قادر نے بتایا کہ ساڑھے 4 ارب روپے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے اکاوٴنٹ میں ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ سپریم کورٹ کو اس پر سوموٹولینا چاہیے جو پیسہ پاکستان سرکار کے لیے آیا تھا۔ جنرل فیض کے کوئی آمدن سے زائد اثاثے ابھی تک سامنے نہیں آئے، اگر آئے تو یقیناً نیب اس کودیکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیس میں مریم بی بی کو کلیئر کیا جا چکا ہے۔ یہی کیس نواز شریف کیخلاف تھا۔ جو آمدن نواز شریف نے کبھی لی ہی نہیں، کہاگیا اسے چھپایا گیا۔ سپریم کورٹ نے یک جنبش قلم ان کے بنیادی حقوق بھی ختم کیے۔

ان کامزید کہناتھا کہ عدلیہ کی ساکھ اگر متنازع ہوگئی ہے تو اس کوٹھیک کریں گے۔ ہم ان چند ججز کے ساتھ نہیں کھڑے جو آئین قانون کو ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر تمیز الدین کیس کے فیصلوں تک سب سپریم کورٹ کوواپس لینے چاہئیں۔ اب قانون کی سمت کو درست کردیاگیاہے۔ سپریم کورٹ کے پی سی او ججز نے جن ججز کو نکالا تھا، ان میں، میں خود بھی شامل تھا لیکن میں اپیل نہیں کروں گا۔ مجھ پر اللہ ویسے ہی بہت مہربان ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...