Home سیاست سازش کونہیں مانتے، ہم کہتے ہیں ’’نہ کھپے، میاں صاحب نہ کھپے،بلاول بھٹو

سازش کونہیں مانتے، ہم کہتے ہیں ’’نہ کھپے، میاں صاحب نہ کھپے،بلاول بھٹو

Share
Share

شکارپور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام جانتے ہیں پیپلزپارٹی ہی مسائل حل کرسکتی ہے، سازش کونہیں مانتے، ہم کہتے ہیں ’’نہ کھپے، میاں صاحب نہ کھپے‘‘،عوام چاہتےہیں ایسی حکومت بنےجوروزگار دےسکے۔

شکار پور میں انتخابی مہم کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ نے پہلے بھی ہم پر اعتماد کیا تھا، ہماری حکومت آئے گی تو بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے لئے روزگار کا انتظام کریں گے، آپ کے جو مسائل ہونگے آپ کے ساتھ مل کر ان کا حل نکالوں گا، صرف پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ شکارپور کےعوام جانتےہیں ملک مشکل میں ہے ،ہم ایک تاریخی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں،ہم نے معاشی معاہدہ تیارکیا ہے،عوام چاہتےہیں ایسی حکومت بنےجوروزگار دےسکے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی آج نہیں3نسلوں سےغربت کا مقابلہ کررہی ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت آئےگی تو قائدعوام کانامکمل مشن پوراکریں گے، ہمارے مخالف آپ کو لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرناچاہتےہیں،تقسیم اور نفرت کی سیاست کرنےوالوں کوبھرپور جواب دیں،تیر پرمہرلگائیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...