پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں اور انتظامیہ سے ہمیں کوئی توقع نہیں، اب جو کرنا ہے خود کریں گے۔
پشاور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم نے خان کو اکیلا چھوڑ دیا ہے، خیبرپختونخوا میں پارٹی توقع کر رہی تھی کہ ہم پولیس والوں کو ہتھکڑیاں لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن پولیس افسران نے پی ٹی آئی کے خلاف ظلم کیا تھا انہیں ہم نے انعامات سے نوازا، میں ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بنوں گا جو لولا لنگڑا ہو۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ اب فری خان دو مہم شروع کریں گے، عدالتوں اور انتظامیہ سے ہمیں کوئی توقع ںہیں، اب جو کرنا ہے خود کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
فوٹو فائل