Home سیاست ہم پہنچ گئے، اپنا احتجاج ریکارڈ کرالیا ہے، علی امین گنڈاپور

ہم پہنچ گئے، اپنا احتجاج ریکارڈ کرالیا ہے، علی امین گنڈاپور

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم یہاں پر پہنچ گئے ہیں، ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرالیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ ہم پرامن جماعت نہیں جبکہ ہم پر شدید فائرنگ شروع کردی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پر پہنچ گئے ہیں، اپنا احتجاج ریکارڈ کرالیا ہے، ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن جماعت ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے، اس کے بعد ہمارا کیا لائحہ عمل ہوگا، ہمارا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...