Home sticky post 4 ہمیں معاہدہ کرنا ہی ہوگا ورنہ صورتحال بہت تکلیف دہ ہو جائے گی،صدر ٹرمپ کا ایران کو دو ٹوک پیغام

ہمیں معاہدہ کرنا ہی ہوگا ورنہ صورتحال بہت تکلیف دہ ہو جائے گی،صدر ٹرمپ کا ایران کو دو ٹوک پیغام

Share
Share

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ ہفتے تک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ہمیں معاہدہ کرنا ہی ہوگا ورنہ صورتحال بہت تکلیف دہ ہو جائے گی۔
اگر ایران نے اس بار بھی انکار کیا تو پھر کہانی مختلف ہوگی اور حالات اس کے لیے مشکل ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو بہت پہلے ہی معاہدہ کر لینا چاہیے تھا۔
امریکی صدر نے اعلان کیا کہ وہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ملاقات چینی صدرشی جن پنگ سے متوقع ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا اور چین کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر بات چیت جاری ہے۔
دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے غزہ کے لیے اربوں ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کریں گے۔
یہ اعلان 19 فروری کو متوقع غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں کیا جائے گا، جس میں 20 ممالک کے سربراہان اور وفود کی شرکت متوقع ہے۔
عہدیدار کے مطابق یہ فنڈنگ غزہ کی تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے مختص کی جائے گی، جس کا مقصد تباہ حال انفراسٹرکچر کی بحالی اور انسانی بحران سے نمٹنا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...