Home سیاست ہمیں مستقبل کے چیلنجز کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی صاف پانی،خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے،بلاول بھٹو

ہمیں مستقبل کے چیلنجز کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی صاف پانی،خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے،بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صاف پانی، صاف خوراک کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس سیل کے تحت ’ماحولیاتی تبدیلی کے انسانی حقوق پر اثرات‘ پر منعقدہ کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے، پاکستان کو حالیہ سیلاب میں بہت نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق اور کلائمیٹ جسٹس پی پی کا منشور ہے، ہمیں جدت کی طرف جانا ہوگا، ہمیں مستقبل کے چیلنجز کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ اور حالیہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا۔ہم نے سندھ میں اپنا گھر پروگرام شروع کیا، سیلاب متاثرین کی بحالی اور شیلٹر کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...