Home تازہ ترین ہمیں ملک پر مسلط کرپٹ سیاسی خاندانوں سے چھٹکارا پانے کا عہد کرنا ہو گا،بیرسٹر سیف

ہمیں ملک پر مسلط کرپٹ سیاسی خاندانوں سے چھٹکارا پانے کا عہد کرنا ہو گا،بیرسٹر سیف

Share
Share

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک پر مسلط کرپٹ سیاسی خاندانوں سے چھٹکارا پانے کا عہد کرنا ہو گاکرپشن کو لگام دینے والے بانی پی ٹی آئی کو قید میں رکھا گیا ہے۔
انسدادِ کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عشروں سے مسلط کرپٹ خاندان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آج کا دن کرپشن سے پاک پاکستان کی تجدید کے عہد کا دن ہے، ہمیں ملک پر مسلط کرپٹ سیاسی خاندانوں سے چھٹکارا پانے کا عہد کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ خاندان حکمرانی پاکستان میں کرتے اور جائیدادیں باہر بناتے ہیں۔
مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور حقیقی آزادی بانی پی ٹی آئی کا وژن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا پانے کے لیے بانء پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہو گا۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 3 پاکستانی خواتین جاں بحق

مدینہ منورہ:سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بس کو حادثہ پیش جس...

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...