Home سیاست امید ہے نوجوان ہمارے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں گے،نواز شریف

امید ہے نوجوان ہمارے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں گے،نواز شریف

Share
Share

قصور: قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے کہا ہےکہ جو کہتے تھے کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی لاکھوں گھرملیں گے، کہاں گئی نوکریاں اور کہاں گئےگھر؟۔ نوجوان ہمارے ساتھ ہیں، ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔

کھڈیاں خاص میں انتخابی مہم کے آخری روز جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نہ جاتی تو یہاں پر موجود ہر شخص کےپاس اچھا روزگار ہوتا، موجودہ دور میں ہر نوجوان کو روزگار ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس دور سے باہر نکلنا ہے،ہم نے پھر سے ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے، شہبازشریف اس جذے کو پاکستان کیلئے استعمال کرویہ پاکستان کی تقدیر بدل کررکھ دے گا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کھڈیاں کی سڑکوں کو پیرس کی سڑکوں سے بہتر بنائیں گے، یہاں نوجوانوں کیلئے یونیورسٹی ہونی چاہیے، ان کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز ہونے چاہئیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ کھڈیاں کے نوجوانوں کو ہنر سکھائیں گے اور باعزت نوکریاں بھی دیں گے، کھڈیاں میں رہنے والے نوجوانوں کیلئے سٹیڈیم بھی ہونا چاہیے تاکہ انہیں صحت مند تفریحی کے مواقع میسر آ سکیں۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ یہاں پر جب سٹیڈیم بنے گا تو میں شہبازشریف کو افتتاح کیلئے لے کر آؤں گا ، میں یہاں کے سٹیڈیم میں اوپنگ کے طور پر میچ کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی لاکھوں گھرملیں گے، کہاں گئی نوکریاں اور کہاں گئےگھر؟۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارا دور ایسا تھا کہ10 روپے کلو سبزیاں ملتی تھیں، میرے دور میں روٹی4روپے کی تھی،20 روپے میں5 روٹیاں ملتی تھیں، ہمارے دور میں 5 لاکھ روپے کی گاڑیاں ملتی تھیں۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم آج آخری جلسہ کھڈیاں میں کررہے ہیں، امید ہے یہاں موجود نوجوان ہمارے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر پاکستان کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں گے، نوجوانوں کا یہ جذبہ پاکستان کی ترقی کی نوید سنا رہا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...