Home سیاست ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے،بلاول بھٹو

ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے،بلاول بھٹو

Share
Share

گڑھی خدابخش: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائےہم ان میں سے نہیں جو الیکشن کی تاریخ آگے بڑھاتے ہیں اور کاغذات نامزدگی چھین کر بھاگتے ہیں اس بار بھی ہم ڈٹ کر لڑیں گے اور جتیں گے۔

گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ قوتوں نے سوچا کہ بے نظیر کو ختم کرکے پیپلز پارٹی کو ختم کردیا جائے گا مگر ایسا نہ ہوسکا اور پیپلز پارٹی آج بھی قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن لڑنا جانتے ہیں اور آج بھی تیار ہیں یہ ہمارا ہی مطالبہ تھا کہ الیکشن کرو، ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن سے بھاگنے والوں میں سے نہیں، ہم ان میں سے نہیں جو الیکشن کی تاریخ آگے بڑھاتے ہیں اور کاغذات نامزدگی چھین کر بھاگتے ہیں اس بار بھی ہم ڈٹ کر لڑیں گے اور جتیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بقیہ سیاسی جماعتوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ آئیں اور الیکشن لڑیں، کچھ جماعتیں آج بھی کسی اور کے کندھوں پر سیاست کررہی ہیں، پرانے سیاست دان پرانی سیاست کررہے ہیں مگر ہم نفرت کی پرانی سیاست کو دفن کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت بنی تو غریبوں کے لیے 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے، بر بچے کو تعلیم تک رسائی حاصل ہوگی، پانچ سالہ دور میں تنخواہوں کو دگنا کرنا ترجیح ہوگی۔

انہوں نےمزید کہا کہ غریبوں کو تیس لاکھ گھر بناکر دیں گے، یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو ایک سال تک مالی امداد دیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پورے ملک میں صحت کا مفت نظام متعارف کرائیں گے۔ ہر ضلع میں گرین انرجی کے نام پر پارک کھولیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح کسان کارڈ بھی لائیں گے۔

اس موقع پر انہوں ںے بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس پروگرام کے لیے ذریعے ہم غربت اور بے روزگاری کا مقابلہ کریں گے، ہم تین نسلوں سے غربت اور بے روزگاری کا مقابلہ کرتے چلے آئے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ 18 ماہ کی حکومت میں ہم نے اتحادیوں کی دہشت گردی سے نمٹںے، معیشت، جمہوریت اور خارجہ امور میں دلچسپی نہیں دیکھی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...