Home سیاست ہم معاملات کو سدھارنا چاہتے ہیں لیکن حکومت معاملات کو خراب کرنا چاہتی ہے،شاہ محمود قریشی

ہم معاملات کو سدھارنا چاہتے ہیں لیکن حکومت معاملات کو خراب کرنا چاہتی ہے،شاہ محمود قریشی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ سرکاری اہلکار جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں۔ ہم معاملات کو سدھارنا چاہتے ہیں مگر حکومت معاملات کوخراب کرناچاہتی ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ قانون ہاتھ میں نہ لیں۔ میرے دفتر پر چھاپا مارا گیا ہے۔ پنجاب کی پولیس خواتین پر تشدد کررہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ہمارا احتجاج قانون کے دائرے میں رہ کر جاری رہے گا۔ سرکاری اہلکار جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں۔ ہم معاملات کو سدھارنا چاہتے ہیں مگر حکومت معاملات کوخراب کرناچاہتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خدارا لوگوں کومشتعل نہ کیجیے۔ لوگوں کے جذبات مجروح ہیں،ان کوٹھنڈاکرنیکی ضرورت ہے۔ ہم لوگوں کو ٹھنڈا کررہے ہیں۔ یہ لوگ ہمارے گھروں پر حملے کررہے ہیں۔ میری کسی سرکاری اہل کار سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...