Home سیاست ہم چندہ ڈال کر پی آئی اے کو خریدیں گے لیکن انہیں نہیں خریدنے دیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ہم چندہ ڈال کر پی آئی اے کو خریدیں گے لیکن انہیں نہیں خریدنے دیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو کوڑیوں کے بھاوٴ نہیں بیچنے دیں گے۔ہم چندہ ڈال کر پی آئی اے کو خریدیں گے لیکن انہیں نہیں خریدنے دیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم پی آئی اے کو خرید کر اسی نام سے چلائیں گے، پی آئی اے کو یہ لوگ خود خریدنا چاہتے ہیں، پی آئی اے کو سستے داموں بیچ کر خود خریدار بنے ہوئے تھے،قومی ایئرلائن کی بولی میں جہاں تک جانا پڑا جائیں گے، ہم چندہ ڈال کر پی آئی اے کو خریدیں گے لیکن انہیں نہیں خریدنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد پاس کرکے صوابی جلسے کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے، ہم نے فائنل کال دینی ہے، یہ نظام مزید تباہی کی طرف چل رہا ہے، فائنل کال دے کر پورے پاکستان کو بند کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائنل کال فیصلہ کن مارچ کی دینگے، پورا پاکستان نکلے گا اور اس حکومت سے جان چھڑائیں گے، ملک کی معیشت کا کباڑا نکال دیا ہے، سب ادارے بیچتے جارہے ہیں،اس مرتبہ سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس دو سرکاری ہیلی کاپٹر ہیں، ٹک ٹاک پر بڑی بڑی باتیں کرنے والے پیسے دیکر اشتہار چلاتے ہیں، آئی ایم ایف کی رپورٹ پڑھ لیں کے پی نے مقرر ہدف حاصل کیا ہے باقی تمام صوبے ناکام ہیں، تمام صوبے خسارے میں ہیں صرف خیبرپختونخوا سرپلس ہے۔

Share
Related Articles

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...

سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست منظور کر لی اسلام آباد: Anwar Saifullah...

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...