Home highlight ذہنی صحت کو قومی ترجیح بنائیں گے، حکومت اقدامات میں سنجیدہ ہے،صدرآصف زرداری

ذہنی صحت کو قومی ترجیح بنائیں گے، حکومت اقدامات میں سنجیدہ ہے،صدرآصف زرداری

Share
Share

اسلام آباد :عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر صدرآصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں ذہنی صحت کو انسانی وقار، اُمید اور قومی ترقی کی بنیاد قرار دیا ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ افراد کو ذہنی صحت سے متعلق سہولیات کی ضرورت ہے، لیکن پورے ملک میں صرف 500 ماہرینِ نفسیات دستیاب ہیں، جو 24 کروڑ کی آبادی کے لیے ناکافی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت ذہنی صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جن میں ٹیلی مینٹل ہیلتھ سروسز کا فروغ، کمیونٹی ورکرز کی تربیت، اورسکولوں، جامعات و دیہی علاقوں میں سہولیات کی توسیع شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کو قومی صحت کے نظام میں باقاعدہ شامل کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے قومی بجٹ میں اضافہ اور پالیسی اصلاحات کا آغاز ہو چکا ہے۔

صدرِ مملکت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذہنی بیماریوں کے شکار افراد کے ساتھ ہمدردی کریں اور ان کے خلاف سماجی نفرت کے رویے کو مسترد کریں۔ انہوں نے کہا کہ مدد لینا کمزوری نہیں بلکہ ہمت ہے۔ ہم ہر فرد کے لیے عزت، اُمید اور بحالی کے مواقع یقینی بنائیں گے۔

صدر مملکت نے سکولوں، دفاتر اور خاندانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ذہنی صحت کے فروغ میں مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ ہمدردی اور شعور کے سفیر بنیں تاکہ ذہنی صحت کے مسائل کو معاشرے میں قبول کیا جا سکے۔

آخر میں صدر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو کامیاب فرمائے اور مریضوں کو مکمل شفا عطا کرے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...