Home سیاست کسی کو اپنے حق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے،بشارت راجہ

کسی کو اپنے حق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے،بشارت راجہ

Share
Share

راولپنڈی: سابق صوبائی وزیر بشارت راجہ نے کہا ہے کہ کسی کو اپنے حق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔ہم اس طرح اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، اگر ایک آر او کامیاب امیدوار کو ناکام قرار دے گا تو پھر یہ زیادتی ہوگی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ این اے 55 کے آر او نے فارم 47 جاری کیا ہے جس میں انہوں نے میرے مخالف امیدوار کو کامیاب قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس پورے حلقے کے فارم 45 موجود ہیں جن کے مطابق میں 50 ہزار کی لیڈ سے جیت رہا ہوں، پورے حلقے میں کوئی ایسا پولنگ سٹیشن نہیں جہاں سے میرا مخالف کامیاب ہوا ہو۔
بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ میری الیکشن کمیشن آف پاکستان سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اس بات کا نوٹس لیا جائے کہ آر او نے کس بنیاد پر فارم 47 جاری کیا جبکہ فارم 45 کے مطابق 50 ہزار کی میری لیڈ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، اگر ایک آر او کامیاب امیدوار کو ناکام قرار دے گا تو پھر یہ زیادتی ہوگی، ہم 5 گھنٹوں سے فارم 45 لے کر پھرتے رہے لیکن آر او انہیں ماننے کیلئے تیار نہیں، انشاللہ ہم اپنے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...