Home سیاست ہم اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے آئینی ترامیم منظور کراکے دکھائیں گے، بلاول بھٹو

ہم اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے آئینی ترامیم منظور کراکے دکھائیں گے، بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم آئینی ترامیم کی جانب بڑھ رہے ہیں ہم اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے ترامیم منظور کراسکتے ہیں اور اسے منظور کراکے دکھائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم وہ وعدہ پورا کرنے جارہے ہیں جو آج تک پورا نہیں ہوا تھا، ہم آئینی ترامیم کی جانب بڑھ رہے ہیں مسودہ تقریبا حتمی ہوچکا ہے جسے ن لیگ، پی پی اور جے یو آئی کی جوڈیشل اصلاحات سے متعلق تجاویز پر تیار کیا گیا ہے، ہم اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے ترامیم منظور کراسکتے ہیں اور سے منظور کراکے دکھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد مولانا فضل الرحمان سے دوبارہ ملاقات کروں گا، ان کے جائز مطالبات کل وزیراعظم کے سامنے رکھے ہیں امید کرتا ہوں وزیراعظم نے جو یقین دہانیاں کرائی ہیں وہ اس پر عمل کریں گے ایسا ہوا تو ہم جلد ترامیم منظور کرانے کی پوزیشن میں آجائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...