Home سیاست نواز شریف کا والہانہ استقبال، مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس آج ہو گا

نواز شریف کا والہانہ استقبال، مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس آج ہو گا

Share
Share

لاہور: پاکستان واپسی پر مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں پر مشاورت کے لیے ن لیگ کا اجلاس آج ہو گا۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز اجلاس سے سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی۔

اجلاس سابق رکنِ قومی اسمبلی ملک ریاض کے حلقے میں ہو گا۔

علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنا بیانیہ پاکستان کے معاشی احیاء کے حوالے سے تشکیل دے گی اور اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے سے گریز کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ لندن میں پے در پے ہونے والی متعدد ملاقاتوں کے دوران کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے بارے میں 21 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...