Home نیوز پاکستان نواز شریف کا استقبال، آئی پی پی نے عون چودھری سے وضاحت مانگ لی

نواز شریف کا استقبال، آئی پی پی نے عون چودھری سے وضاحت مانگ لی

Share
Share

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) نے ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال کرنے پر عون چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کے مطابق عون چودھری کی نواز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہونے والی ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، اس معاملے پر ان سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ اگر عون چودھری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹر اسحاق ڈار ودیگر لیگی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری کو بھی رن وے کے قریب نواز شریف کا استقبال کرتے دیکھا گیا۔

عون چودھری نے نواز شریف سے مصافحہ کیا اور گلے ملے جس کے بعد دونوں کے مابین کچھ دیر گفتگو ہوئی، انہوں نے نوازشریف کی ہیلی کاپٹر کے دروازے تک رہنمائی کی۔

خیال رہے کہ عون چودھری کا شمار استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...