Home سیاست پاکستانیوں کو لندن میں مظاہروں کا کیا فائدہ ہوا، مظاہرے پاکستان جا کر کریں،نواز شریف

پاکستانیوں کو لندن میں مظاہروں کا کیا فائدہ ہوا، مظاہرے پاکستان جا کر کریں،نواز شریف

Share
Share

لندن: قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ لندن میں پاکستانیوں کے مظاہروں کا 4 سال میں کیا فائدہ ہوا ہے، مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جا کر کریں۔

پاکستان روانگی سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے برطانیہ میں قیام کے دوران میڈیا کوریج کرنے والے صحافیوں سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں، آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہو جاؤں گا۔

نواز شریف نے کہا کہ معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں، غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے، مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراؤ کیا گیا جو ایک نامناسب عمل ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...