Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں جو کہا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے، علیمہ خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں جو کہا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے، علیمہ خان

Share
Share

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 24 اکتوبر کو جیل میں جو ہمیں کہا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے، یہ لندن کا پلان نہیں بلکہ لندن میں معاہدہ ہوا تھا اور عدالتیں اس کا ساتھ دے رہی ہیں۔ ہمیں عدالتوں سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے، وکلاء اپنی کوششیں جاری رکھیں گے لیکن عوام کو کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائی کے لیے کھڑے ہیں اس کو اکیلا تو نہیں چھوڑیں گے، پاکستان میں کوئی عدالت نہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف دے سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ ہم بھی جا کر جیل میں بیٹھ جائیں یہاں تو ہمارا کام ختم ہو گیا، چیئرمین پی ٹی آئی ہی اپنی جماعت کے لیڈر ہیں چاہے وہ جیل میں ہوں۔

علیمہ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے لندن میں ہوئے معاہدے کے تحت ہو رہا ہے اور ہماری عدالتیں اس کا ساتھ دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کا ایک حصہ یہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات تک جیل سے باہر نہیں آنے دینا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ معاہدے کے تحت شاید الیکشن کے بعد بھی انہیں باہر نہ آنے دیا جائے۔

علیمہ خان نے عدالتی کارروائی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں عدالتوں سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے، وکلاء اپنی کوششیں جاری رکھیں گے لیکن عوام کو کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...