Home sticky post 4 میرے کونسا بال سفید ہو رہے ہیں جو شادی کیلئے ہاتھ پیر ماروں؟ نازش جہانگیر

میرے کونسا بال سفید ہو رہے ہیں جو شادی کیلئے ہاتھ پیر ماروں؟ نازش جہانگیر

Share
Share

حال ہی میں بولڈ لباس کے باعث تنقید کی زد میں آنے والی پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے پردہ اْٹھا دیا۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔
دورانِ شو اپنی شادی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتا دیا کہ وہ کب شادی کرنے والی ہیں۔
نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ شادی کا ایک وقت مقرر ہے، تو میں اس سے پہلے شادی کیوں کروں؟ کیوں اس کے لیے ہاتھ پیر ماروں جب ہونی ہو گی ہوجائے گی، ابھی کونسا میری عمر نکل رہی ہے یا میرے بال سفید ہو رہے ہیں۔
اداکارہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی سامنے والے کے ساتھ ہم آہنگی ہو، آپ ایک دوسرے کو سمجھ سکیں اور اگر آپ سامنے والے کو سمجھ نہیں سکتے تو جلد بازی میں شادی کا فیصلہ نہ لیں۔
ان کا کہنا ہے کسی بھی لڑکی کو صرف اس لیے جلد بازی میں شادی کا فیصلہ نہیں لینا چاہیے کہ اس کی عمر نکل رہی ہے بلکہ جب تک وہ سامنے والے کے ساتھ دل سے سکون محسوس نہ کرے اس وقت تک شادی کا فیصلہ نہ کرے۔

Share
Related Articles

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی

دبئی:بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی...

امریکا کے ساتھ مذاکرات میں امریکی قیدیوں کی رہائی پر زیادہ توجہ مرکوز ہے،حماس

دوحا:فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس نے کہا امریکا کے ساتھ مذاکرات میں...

وزیراعظم کی آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی...

سپریم کورٹ میں کل اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں کل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں...