Home سیاست روٴف حسن نے جو بھی رابطے رکھے وہ نارمل ہے، کوئی غلط کام نہیں کیا ، بیرسٹر گوہر

روٴف حسن نے جو بھی رابطے رکھے وہ نارمل ہے، کوئی غلط کام نہیں کیا ، بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کاکہنا ہے کہ روٴف حسن نے جو بھی رابطے رکھے وہ نارمل ہے، کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ روٴف حسن پڑھے لکھے آدمی ہیں، آرٹیکلز لکھتے رہے ہیں، صحافیوں کا صحافیوں سے رابطہ رہتا ہے، روٴف حسن نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور حصہ لے گی، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی، امیدوار زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں، ہم نے بلدیاتی انتخابات کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کو ناکافی قرار دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت سب کیلئے اور مستقل کم ہونی چاہیے، ان سے بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہو رہی، ترقیاتی فنڈز سے نکال کر ریلیف دیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...