Home Uncategorized واٹس ایپ کی جانب سے یوزر نیم فیچر کی آزمائش کا آغاز

واٹس ایپ کی جانب سے یوزر نیم فیچر کی آزمائش کا آغاز

Share
Share

کیلیفورنیا: واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق میسیجنگ پلیٹ فارم نے صارفین کے اکاؤنٹس کیلئے ’یوزر نیم‘ فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مطلوبہ فرد سے رابطے کیلئے فون نمبر کے بجائے یوزر نیم استعمال کر سکیں گے۔

تکمیل کے مراحل میں موجود یہ فیچر فی الحال بِیٹا صارفین کو آزمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے شیئر کئے گئے سکرین شاٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سرچ بار کو یوزر نیم ڈھونڈنے کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین کے مابین رابطے میں آسانی ہوگی اور وہ ایسا بغیر نمبر شیئر کئے کر سکیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...