Home Uncategorized واٹس ایپ کی جانب سے”چیٹ میموری“ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

واٹس ایپ کی جانب سے”چیٹ میموری“ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

Share
Share

نیویارک: واٹس ایپ ایک نئے فیچر کو متعارف کرانے کی تیاری میں ہے جو مصنوعی ذہانت سے منسلک ہوگی، میٹا اے آئی کیلئے اس فیچر کا نام چیٹ میموری ہے۔

اس اقدام کا مقصد صارف کی چیٹ بوٹ کے ساتھ گفتگو کو مزید بہتر کرنا ہے، واٹس ایپ کی یہ اپڈیٹ فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ہوگی اور صرف بیٹا ورڑن پر دستیاب ہوگی۔

میٹا اے آئی کا چیٹ میموری فیچر خود بخود ان تفصیلات کو یاد کرے گا جو صارف نے واٹس ایپ پر شیئر کی ہوں گی۔

ان معلومات میں صارف کا سبزی خور ہونا، سالگرہ، منتخب شدہ گفتگو کا طریقہ کار اور یہاں تک کہ مشاغل وغیرہ شامل ہوسکتی ہے، ان تفصیلات کو یاد کر کے میٹا اے آئی اس سے متعلقہ تجاویز پیش کر سکتا ہے جو صارف سے زیادہ مطابقت رکھتی ہوں۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے وائس چیٹ موڈ کا اعلان کیا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین میٹا اے آئی کے ساتھ ٹائپنگ کے بجائے بول کر بات کر سکیں گے، اب یہ نیا چیٹ میموری فیچر اس سہولت کو مزید آگے بڑھائے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...