Home Uncategorized طلاق کب لے رہی ہیں،اداکارہ عنزیلہ عباسی سے سوشل میڈیا پر مداح کا حیران کن سوال

طلاق کب لے رہی ہیں،اداکارہ عنزیلہ عباسی سے سوشل میڈیا پر مداح کا حیران کن سوال

Share
Share

کراچی: اداکارہ عنزیلہ عباسی سے سوشل میڈیا پر مداح نے طلاق لینے کا سوال پوچھ لیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کے سیشن میں ایک ماہ قبل شادی کرنے والی اداکارہ عنزیلہ عباسی کو غیر متوقع سوال کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ طلاق کب لے رہی ہیں جس پر عنزیلہ نے جواب دیا ’ موت‘ ۔

عنزیلہ عباسی کا کہنا تھا کہ اسکرین پر جلد واپسی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اچھے کردار اور کہانیاں نہ ملنے کی وجہ سے اداکاری سے وقفہ لیا ہے۔

والد شمعون عباسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ وہ اپنے ذاتی معاملات پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔

اداکارہ نے پہلے بچے کی ولادت کے بارے میں مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ان کے پاس پہلے سے ماں ہیں ان سے کس بچے سے متعلق پوچھا جا رہا ہے اور وہ کیوں آئے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں۔
خیال رہے کہ عنزیلہ عباسی اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی ہیں اور انہوں نے اگست میں تشفین نامی نوجوان سے شادی کی تھی۔ ان کے والد شمعون عباسی کو بیٹی کی شادی میں شریک نہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اداکارہ شمعون عباسی نے خود پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ میں نام لیے بغیر سابق بیوی جویریہ عباسی اور بیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...