Home سیاست پولیس نے فواد چوہدری کو کہاں رکھا ہوا ہے؟ کچھ پتہ نہیں، بھائی فیصل چوہدری

پولیس نے فواد چوہدری کو کہاں رکھا ہوا ہے؟ کچھ پتہ نہیں، بھائی فیصل چوہدری

Share
Share

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی ایڈووکیٹ فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ پولیس نے فواد چوہدری کو کہاں رکھا ہوا ہے؟ ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا، پولیس بھی فواد چوہدری سے متعلق کچھ نہیں بتا رہی۔

ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ میں تھانہ آبپارہ اور کوہسار گیا لیکن فواد چوہدری وہاں موجود نہیں، فواد چوہدری اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، فواد چوہدری کے خلاف اگر کوئی مقدمہ ہے تو اس کی تفصیل دی جائے تا کہ ان کا دفاع کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف کیس ہے تو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے، فواد چودھری سپریم کورٹ کے وکیل ہیں، ان کے ساتھ جو بھی سلوک کرنا ہے قانون کے مطابق کیا جائے۔

فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ فواد چودھری سے خاندان اور وکلا کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...