Home نیوز پاکستان پاکستان بھارت کے ساتھ ایشیا کپ فائنل کھیل پائے گا یا نہیں فیصلہ آج ہوگا ۔

پاکستان بھارت کے ساتھ ایشیا کپ فائنل کھیل پائے گا یا نہیں فیصلہ آج ہوگا ۔

Share
Share

کولمبو: بھارت کے ساتھ ایشیا کپ 2023ء کا فائنل کون سی ٹیم کھیلے گی فیصلہ آج ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے بعد ہو جائے گا۔پاکستان کو فائنل تک رسائی کیلئے ہر صورت میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

ایشیا کپ سپر فور کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا، آج ہونے والا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے،

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے دو میچ کھیل کر دو دو پوائنٹس ہیں، میچ جیتنے والی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی اور بھارت کے ساتھ ٹرافی کیلئے مقابلہ کرے گی، بھارتی ٹیم سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔آج پاکستان کو فائنل تک رسائی کیلئے ہر صورت میچ میں جیتناہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اگر بارش کی وجہ سے میچ نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس صورت میں سری لنکن ٹیم رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے باآسانی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...