Home Uncategorized حبا بخاری کون سے اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہیں؟ اداکارہ نے خود بتادیا

حبا بخاری کون سے اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہیں؟ اداکارہ نے خود بتادیا

Share
Share

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کرنے والی مقبول اداکارہ حبا بخاری سے خاتون مداح نے انوکھا سوال پوچھ کر سب کو حیران کردیا۔

حبا بخاری نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی، اس پروگرام کی مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہوں نے بتایا کہ وہ کس اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہیں۔

پروگرام کے سامعین میں بیٹھیں ایک خاتون مداح نے حبا بخاری سے پوچھا کہ آپ کونسے مرد اداکار کے ساتھ کام کرتے وقت خود کو آرام دہ محسوس کرتی ہیں؟

خاتون کے سوال پر حبا بخاری نے ہنستے ہوئے پوچھا کہ میں مرد کے ساتھ پُرسکون؟ جس پر مداح نے اپنا سوال درست کرتے ہوئے پوچھا کہ میرا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کس اداکار کے ساتھ کام کرنا پسند ہے اور آپ کی نظر میں آپ کس اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں حبا بخاری نے کہا کہ اداکاری خود ایک آرٹ ہے اور یہاں سب فنکاروں کو سب کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ کا جواب سُن کر خاتون مداح نے کہا کہ آپ ہر اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہیں، جس پر اداکارہ نے خاتون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں سب سے زیادہ اپنے شوہر کے ساتھ اچھی لگتی ہوں۔

حبا بخاری نے اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاطر انداز میں کہا کہ مجھے اپنے شوہر کے ساتھ کوئی دوسری خاتون اچھی نہیں لگتی۔

خیال رہے کہ حبا بخاری کے شوہر آریز احمد بھی اداکار ہیں، وہ اپنی اہلیہ سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ متعدد ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔

حبا بخاری نے سال 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی، حال ہی میں اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا تھا کہ حبا بخاری حمل سے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...