Home #ٹرینڈ آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی

آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی

Share
Share

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد ‏قرآن پاک کی سورۃ الصف کی تلاوت کی اور بھارت کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا۔

اس سورہ (آیت 4) میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ”‏إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ” ترجمہ:-‏”بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔”

آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن “بنیان مرصوص” کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے۔”بنیان مرصوص” کا مطلب ’سیسہ پلائی آہنی دیوار‘ ہے۔

پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ ہوچکی ہیں جبکہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔

پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا سسٹم تباہ کردیا، جس کی مالیت تقریباً 1.5 بلین ڈالر ہے۔

بیشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کرلی گئی ہیں، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ بھی تباہ ہوگیا جبکہ بھٹینڈہ ائیرفیلڈ کو نست و نابود کردیا گیا ہے۔

راجوڑی میں پاکستان میں دہشتگردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ ہوچکا ہے، بھارت کے 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کرلیے گئے ہیں جبکہ بھارتی مہاراشٹرا سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر سائبرحملہ کرکے ہیک کرلیا ہے۔

پاکستان کے بنیان المرصوص کی کامیابیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے مزید علاقوں نشانہ بنائے جانے کی توقع ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...