Home Uncategorized ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران شہری نے گاڑی کو جھیل میں جا گرایا

ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران شہری نے گاڑی کو جھیل میں جا گرایا

Share
Share

تلنگانہ:بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک مضحکہ خیز واقعے میں ایک شخص جو گاڑی چلانا سیکھ رہا تھا غلطی سے اپنی گاڑی جھیل میں جاگراتا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک وائرل ویڈیو میں بٹوکما کنٹا جھیل میں جزوی طور پر ڈوبی ہوئی کار کو دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اندر موجود دو افراد (ٹرینی ڈرائیور اور اس کا انسٹرکٹر)، تالاب سے باہر تیرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

فوٹیج میں ایک راہگیر کو پانی میں چھلانگ لگاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے تاکہ دونوں کو بحفاظت ساحل تک پہنچنے میں مدد ملے۔ مقامی لوگوں کو بھی جھیل کے کنارے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

مبینہ طور پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ شخص اپنے انسٹرکٹر کی رہنمائی میں جھیل کے قریب گاڑی چلانے کی مشق کر رہا تھا۔

تاہم کچھ دیر بعد سیکھنے والے ڈرائیور نے غلطی سے بریک کے بجائے ایکسلریٹر دبادیا جس سے گاڑی پانی میں جا گری۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...