Home تازہ ترین چین میں سمارٹ ایجوکیشن سے متعلق وائٹ پیپر کا اجراء

چین میں سمارٹ ایجوکیشن سے متعلق وائٹ پیپر کا اجراء

Share
Share

بیجنگ :چین میں جاری ورلڈ ڈیجیٹل ایجوکیشن کانفرنس 2025 اختتام پذیر ہو گئی۔

چینی میڈیا کے مطابق کانفرنس نے ’’چین میں سمارٹ ایجوکیشن پر وائٹ پیپر‘‘ سمیت پانچ اہم نتائج جاری کئے ۔ چین میں سمارٹ ایجوکیشن سے متعلق وائٹ پیپر میں قومی تعلیم کی ڈیجیٹلائزیشن حکمت عملی کے عمل درآمد کے بعد کی پیشرفت اور نتائج کو اجاگر کیاگیا ہے ۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ2025 سمارٹ ایجوکیشن کے آغاز کے بعد پہلا سال ہے اور مصنوعی ذہانت ، تعلیمی مواد ، تدریسی انداز، تعلیمی گورننس اور تعلیم کی عمومی شکل کو ہمہ جہت انداز میں تبدیل کر تے ہوئے مستقبل پر مبنی تعلیمی نظام کی تعمیر کر رہی ہے۔

وائٹ پیپر میں واضح کیا گیا ہے کہ چین مستقبل میں ڈیجیٹل تعلیم کے لیے بیرون ملک تعلیمی مراکز کی تعمیر کو فروغ دے گا ، ترقی پذیر ممالک کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی صلاحیت کی تربیت کو ترجیح دے گا ، ٹیلنٹ کی تربیت اور تکنیکی معاونت کو مضبوط بنائے گا۔

وائٹ پیپر میں کہاگیاہے کہ ڈیجیٹل ایجوکیشن کی ترقی میں موجود خلا کو پر کرے گا اور تعلیمی مساوات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرے گا ۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...