Home sticky post 3 چیئرمین پی اے سی کون ہو گا، فیصلہ میں کروں گا، کوئی حکومتی عہدیدار نہیں، بانی پی ٹی آئی

چیئرمین پی اے سی کون ہو گا، فیصلہ میں کروں گا، کوئی حکومتی عہدیدار نہیں، بانی پی ٹی آئی

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین کی نامزدگی کے معاملے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دیے گئے نام پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے عہدے کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام برقرار رکھا اور کہا ہے اس حوالے سے فیصلہ میں کروں گا، کوئی حکومتی عہدیدار نہیں۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے نامزدگی کے معاملے پر بانی چیئرمین نے پی ٹی آئی کی قیادت کی سرزنش کی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سے چیئرمین پی اے سی کون ہو گا فیصلہ میں کروں گا، شہباز شریف یا دیگر حکومتی عہدیدار نہیں، میری طرف سے چئیرمین پی اے سی کے لئے پہلا دوسرا، تیسرا اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا۔
ذرائع نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے پی اے سی چیئرمین شپ نہ ملنے پر قائمہ کمیٹیوں کی چئیرمین شپ سے بھی استعفیٰ ہونے کا عندیہ دے دیا۔
چیئرمین پی اے سی کے یئے طارق فضل چودھری کی جانب سے دو بار خط لکھا گیا تھا، پی ٹی آئی نے پہلے جوابی خط میں شیخ وقاص اکرم کا نام دیا تھا، دوسرے خط میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ کی جانب سے 4 ناموں کا پینل مانگا گیا تھا۔

اس پر پی ٹی آئی نے عمران خان کی مشاورت کے بعد شیخ وقاص اکرم کا نام مقرر رکھا گیا تھا اور ہمارا پہلا نام ، دوسرا نام، تیسرا نام اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا۔پی ٹی آئی اپنا حتمی جواب آئندہ ہفتے جمع کروائے گی۔

Share
Related Articles

انسانوں کی طرح گھریلو کام کرنے والا پہلا روبوٹ ملازم متعارف

اوسلو:ناروے کی روبوٹکس کمپنی ون ایکس نے حال ہی میں ایک انسان...

ماڈل نادیہ حسین کے شوہر54 کروڑ روپے کی خورد برد کے الزام میں گرفتار

کراچی:بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای او اور معروف پاکستانی ماڈل...

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 3 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کر کے 3...

تیس سالوں سے دنیا بھر میں دورے کررہا ہوں سب سے زیادہ محبت پاکستان میں ملی، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی:عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی...