Home Uncategorized کون بنے گا وائٹ ہاوٴس کانیا مکین؟ امریکا میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ،صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی

کون بنے گا وائٹ ہاوٴس کانیا مکین؟ امریکا میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ،صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی

Share
Share

واشنگٹن: کون بنے گا وائٹ ہاوٴس کانیا مکین؟ امریکا میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ منگل کے روز ہوگی۔

امریکی صدارتی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، بیلٹ باکسز، پیپرز اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں پولنگ سینٹرز میں پہنچائی جا چکیں، 24 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے، 7 کروڑ افراد نے پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کردیا۔

نارتھ کیرولینا میں ووٹنگ کی شرح 55 فیصد ریکارڈ، جارجیا میں 50 اور ٹینیسی میں 49 فیصد ووٹ کاسٹ ہوگئے، ٹیکساس اور فلوریڈا میں 47،47 فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، الیکشن میں 435 ایوان نمائندگان کا انتخاب کیا جائے گا۔

33 سینیٹرز اور 13 گورنرز کا بھی چناوٴ ہوگا، دنیا کی نظریں سوئنگ سٹیٹس پر مرکوز ہیں، امیدواروں کے متضاد دعوے بھی سامنے اگئے، معلق ریاستوں کے 93 الیکٹورل ووٹ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

الیکٹورل کالج میں کاملہ ہیرس کو مجموعی طور پر 224 اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 219 ووٹ ملنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، امریکی مسلمانوں نے دونوں صدارتی امیدواروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...