Home Uncategorized شادی کے بعد صرف لڑکیوں کو ہی سمجھوتے کا کیوں کہا جاتا ہے،اداکارہ طوبیٰ

شادی کے بعد صرف لڑکیوں کو ہی سمجھوتے کا کیوں کہا جاتا ہے،اداکارہ طوبیٰ

Share
Share

کراچی: اداکارہ اور ماڈل طو بی انور کا کہنا ہے کہ جب لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ گھر چلانا ،بچانا اور سمجھوتہ کرنا اس کی ذمہ داری ہے۔ صرف لڑکیوں کو ہی سمجھوتے کا کیوں کہا جاتا ہے۔ رشتے کو قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہونا چاہیے۔

طوبٰی انور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ شادی کو کامیاب بنانا اور برقرار رکھنا آرٹ ہے جسے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ شادی شدہ جوڑوں کو ابتدائی 2 سال تک سمجھانا چاہیے کہ جب ان کے ساتھ کوئی مسئلہ پیش آئے تو اسے کس طرح حل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ گھر چلانا ،بچانا اور سمجھوتہ کرنا اس کی ذمہ داری ہے۔ صرف لڑکیوں کو ہی سمجھوتے کا کیوں کہا جاتا ہے۔ رشتے کو قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہونا چاہیے۔

طوبیٰ انور نے کہا کہ مسائل کا سامنا کرنے والے جوڑوں اور خصوصی طور پر نوجوان جوڑوں کو تھراپی لینی چاہیے۔ شادی شدہ زندگی کو چلانا نہ صرف بیوی بلکہ شوہر سمیت ساس اور دیگر اہل خانہ کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن یہاں سب لوگ صرف بیاہی جانے والی لڑکی کو درس دیتے ہیں۔

یادرہے کہ طوبیٰ انور نے 2018 میں مرحوم عامر لیاقت سے شادی کی تھی اور شادی کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا تاہم 2022 میں انہوں نے خلع لے لی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...