Home تازہ ترین گلوکارہ لتا منگیشکر اور پرنس راج رومانوی تعلقات کے باوجود کیوں شادی کے بندھن میں نہ بندھ سکے؟

گلوکارہ لتا منگیشکر اور پرنس راج رومانوی تعلقات کے باوجود کیوں شادی کے بندھن میں نہ بندھ سکے؟

Share
Share

ممبئی:لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر سے سچی محبت کرنے والے راجپوتانہ کی سابق شاہی ریاست ڈنگرپور کے شاہی خاندان کے شہزادے راج سنگھ، لتا منگیشکر سے شادی نہیں کرسکے تھے، اس کی وجہ ان کے خاندان کی جانب سے مخالفت تھی حالانکہ دونوں کے رومانوی تعلقات برسوں قائم رہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عظیم گلوکارہ کی جب فروری 2022 میں موت ہوئی تو انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے کافی کچھ لکھا گیا، جس میں ایسے واقعات بھی شامل تھے جو بہت کم مشہور تھے، وہ کرکٹ سے بھی کافی شغف رکھتی تھیں اور بھارتی ٹیم کے ملک میں کھیلے گئے ہر میچ کے مفت ٹکٹ انھیں ملتے تھے۔ لیکن ان کی ایک سابق کرکٹر اور بی سی سی آئی کے سابق چیف کے ساتھ ان کی رومانوی تعلقات کا تذکرہ کہیں نظر نہیں آیا۔

وہ ڈنگرپور کے سابق شاہی خاندان کے حکمراں راج سنگھ ماہا راول لکھشمن سنگھ جی کے چھوٹے بیٹے تھے۔ بطور راجکمار وہ کرکٹ کے شوقین تھے اور 1955 سے 1971 تک راجستھان اور سینٹرل زون کی جانب سے رانجی ٹرافی اور دلیپ ٹرافی کھیل چکے تھے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے متعدد دوروں میں وہ ٹیم کو منیج کیا کرتے تھے جبکہ وہ 1990 کے عشرے میں دو بار بی سی سی آئی کے صدر بھی رہے۔ لتا منگیشکر کی راج سنگھ سے ملاقاتیں ساٹھ کے عشرے میں اپنے بھائی اور راج سنگھ کے دوست ہری دیانتھ منگیشکر کے توسط سے ہوئی اور دونوں ایکدوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے۔

راج سنگھ ریاست کے ولی عہد تو نہ تھے مگر بادشاہ کے بیٹے تھے، اسی وجہ سے انکا خاندان شادی کے خلاف تھا، جبکہ لتا جی کا خاندان بھی بیٹی کےلیے کسی مرہٹہ دولہے کا خواہشمند تھا۔

راج سنگھ اپنے خاندان سے کافی لڑے اور بلآخر انھیں ہار ماننا پڑی۔ جس کے بعد دونوں کے قریبی مراسم تو رہے مگر شادی نہیں کی۔

Share
Related Articles

روینا ٹنڈن نے سخاوت کی اعلیٰ مثال قائم کردی،بیٹی بھی حیران رہ گئی

ممبئی:مشہور بھارتی اداکارہ روینا ٹنڈن نے سخاوت کی اعلیٰ مثال قائم کردی،...

سمیڈا میں عالمی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ایس ایم ایز میں ورکس فورس کی...

عیدالفطرکا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تاریخ بتا دی

کراچی: عوام ماہ رمضان 1446ھ کی برکات سے فیض یاب ہورہے ہیں،...