Home Uncategorized 165 بلین ڈالرز بزنس ایمپائر کے مالک رتن ٹاٹا کو فلم انڈسٹری میں ناکامی کا سامنا کیوں ہوا؟

165 بلین ڈالرز بزنس ایمپائر کے مالک رتن ٹاٹا کو فلم انڈسٹری میں ناکامی کا سامنا کیوں ہوا؟

Share
Share

ممبئی: بھارتی بزنس ٹائیکون رتن ٹاٹا نے مختلف قسم کے بزنس میں کامیابی حاصل کی لیکن ایک شعبہ ایسا تھا جہاں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اور وہ بالی وڈ فلم انڈسٹری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، عالمی شہرت یافتہ صنعتکار رتن ٹاٹا نے 2004 میں امیتابھ بچن کی فلم ’اعتبار‘ کے شریک پروڈیوسر کے طور پر بالی وڈ میں قدم جمانے کی کوشش کی تھی۔

اس فلم کی ہدایتکاری وکرم بھٹ نے کی، جبکہ اسٹار کاسٹ میں امیتابھ بچن، جان ابراہم، اور بپاشا باسو جیسے بڑے نام شامل تھے لیکن فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

رتن ٹاٹا نے اس فلم کو اپنے بینر ٹاٹا بی ایس ایس کے تحت پروڈیوس کیا تھا، لیکن فلم کی ناکامی کے بعد انہوں نے دوبارہ فلم انڈسٹری کی جانب نہیں دیکھا اور بالی وڈ کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا۔

رتن ٹاٹا کی میراث رتن ٹاٹا 165 بلین ڈالرز کے بزنس ایمپائر کے مالک تھے، اور ان کی بے مثال کامیابیوں کے باوجود، فلم انڈسٹری وہ واحد شعبہ تھا جہاں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...