Home نیوز پاکستان پنجاب کے 8 شہروں پر فوری طور پر دفعہ 144 نافذ

پنجاب کے 8 شہروں پر فوری طور پر دفعہ 144 نافذ

Share
Share

لاہور: حکومت پنجاب نے 8 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردیا اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد میں دفعہ 144 نافذ ہوگا اور ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور اسی طرح کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، 8 اضلاع میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کی ہے اور اس کا اطلاق جمعرات(آج) 10 اکتوبر سے ہفتہ 12 اکتوبر تک ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...