Home Uncategorized گوگل کی جانب سے تصویر بنانے کے لئے جدید اے آئی ٹول متعارف

گوگل کی جانب سے تصویر بنانے کے لئے جدید اے آئی ٹول متعارف

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنا ’امیجِن 3‘ نامی جدید اور اعلیٰ معیاری اے آئی امیج جنریٹر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا۔

کمپنی کی جانب سے پیش کیا گیا یہ ٹول تصاویر میں بڑی حد تک حقیقی روپ ڈالنے، ہدایات کی بہتر انداز میں پیروی کرنے اور تصویر میں موجود چیزوں کو کم از کم متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ امیج جنریٹر صارفین کو تفصیلی، رنگوں سے بھرپور اور کم سے کم کمیوں والی تصاویر بنانے میں مدد دے گا اور کلاسیکی آئلز سے لے کر جدید ماڈرن آرٹ تک تمام اسٹائلز کو سپورٹ کرے گا۔

کمپنی کی جانب سے یہ جنریٹر تمام گوگل صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ تمام صارفین (بشمول جیمنائی کا پیڈ پلان نہ استعمال کرنے والے) اس ٹول کو گوگل جیمنائی کے ذریعے استعمال کر سکیں گے۔

دیگر اے آئی امیج جنریٹر کے برعکس امیجن 3 صارف کی ہر پرامپٹ ایک تصویر بنائے گا جبکہ بنائی جانے والی تصویر کی ریزولوشن 2048×2048 ہوگی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...