Home تازہ ترین کینیڈین سبکدوش وزیراعظم پارلیمان سے اپنی کرسی اُٹھاکر کیوں بھاگ کھڑے ہوئے؟

کینیڈین سبکدوش وزیراعظم پارلیمان سے اپنی کرسی اُٹھاکر کیوں بھاگ کھڑے ہوئے؟

Share
Share

اوٹاوا:جسٹن ٹروڈو 2015 سے ملک کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں تاہم اب ان کی جماعت نے نیا حکمراں چُن لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی پارلیمان میں الوداعی اجلاس میں سبکدوش ہونے والے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک جذباتی خطاب بھی کیا۔

اس اجلاس کے بعد جسٹن ٹروڈو کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پارلیمنٹ میں اپنے زیر استعمال رہنے والی کرسی اُٹھائے ہوئے جا رہے ہیں۔

یہ تصویر دراصل اس بات کی علامت ہے کہ اب جسٹن ٹروڈو وزیراعظم کے عہدے پر براجمان نہیں رہے ہیں۔

سبکدوش وزیراعظم جسٹن ٹروڈو یہ کرسی پارلیمنٹ سے اپنے گھر لے گئے ہیں اور اب وہ ان کی ملکیت بن چکی ہے۔

دراصل کینیڈا میں یہ روایت موجود ہے کہ ارکان پارلیمان مستعفی یا مدت پوری ہونے کے بعد اپنی کرسی کی قیمت ادا کرکے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔

سبکدوش وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی 9 سال وزیرِ اعظم رہے اور اس دوران اسی کرسی کو استعمال کرتے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد کی پیش کش کردی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے کیلیے...

نئے پوپ کے انتخاب کے لئے اجلاس ،علامتی سیاہ یا سفید دھوئیں سے کیا مراد ہوگی؟

ویٹیکن:رومن کیتھولک چرچ کے 133 کارڈینلز نئے پوپ کے انتخاب کے لیے...

بھارتی حملے کے بعد واہگہ بارڈر میں مشترکہ پریڈ، بھارتی اسٹیڈیم میں سناٹا چھایا رہا

لاہور:بھارت رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کے بعد دن...

پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر تاریک شب کو چاندنی رات بنادیا، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت...