Home تازہ ترین اداکارہ زیبا بختیار نےعدنان سمیع سے طلاق کے بعد شادی کیوں نہیں کی؟ ،وجہ سامنے آگئی

اداکارہ زیبا بختیار نےعدنان سمیع سے طلاق کے بعد شادی کیوں نہیں کی؟ ،وجہ سامنے آگئی

Share
Share

کراچی: 80 اور 90 کی دہائی میں اپنے جادوئی حسن اور نیچرل اداکاری کے باعث شہرت حاصل کرنے والی زیبا بختیار کی ازدواجی زندگی ہمیشہ مسائل کا شکار رہی۔

1988 میں ڈرامہ سریل انار کلی سے اپنی پہچان بنانے والی زیبا بختیار نے بالی ووڈ میں بھی کامیابیاں سمیٹیں۔

بھارت میں 1995 کو ریلیز ہونے والی فلم حنا نے زیبا بختیار کو معروف ہیروئنوں کی فہرست میں لاکھڑا کیا تھا۔

اس فلم میں زیبا بختیار نے رشی کپور کے مدمقابل کام کیا تھا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ اس فلم کی کہانی اور نغموں نے بھی دھوم مچا دی تھی۔

زیبا بختیار کی پہلی شادی 1985 میں ہوئی اور صرف ایک سال کے اندر طلاق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں زیبا بختیار نے 1989 میں بھارتی اداکار اور ڈانسر جاوید جعفری کے ساتھ شادی کی اور بدقسمتی سے یہ شادی بھی ایک سال ہی چل سکی۔

بالی ووڈ میں فلم کی کامیابی لیکن ناکام شادی کے بعد زیبا بختیار پاکستان آگئیں اور 1993 میں گلوکار عدنان سمیع کے ساتھ شادی کی۔

زیبا بختیار نے سید نور کی 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سرگم‘ میں کام کیا۔ اس فلم میں عدنان سمیع ان کے مدمقابل تھے۔

فلم سرگرم تو کامیاب ہوگئی لیکن زیبا بختیار کی ازدواجی زندگی میں پھر مسائل پیدا ہوگئے اور شادی کے 3 سال بعد عدنان سمیع کے ساتھ بھی طلاق ہوگئی۔

عدنان سمیع سے زیبا بختیار کا ایک بیٹا اذان بھی ہے جس کی پرورش زیبا بختیار نے ہی کی۔

حال میں ہی ایک انٹرویو میں زیبا بختیار نے شادی کے ان تلخ اور ناکام تجربات پر کھل کر بات کی۔

عدنان سمیع کے بعد شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے زیبا بختیار نے کہا کہ میری ساری توجہ بیٹے اذان پر مرکوز تھی۔ میں کسی اور امتحان کا رسک لینے کی پوزیشن میں نہیں تھی۔

زیبا بختیار نے مزید کہا کہ ایک وجہ یہ بھی تھی کہ مجھے کوئی ایسا شخص بھی نہیں ملا جو میرے اور میرے بیٹے کے لیے بہترین ثابت ہوتا۔

Share
Related Articles

جعفر ایکسپریس حملہ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا اہم بیان آگیا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے...

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ریاست کا بھرپور طاقت کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کا فیصلہ،اعلامیہ جاری

اسلام آباد:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ریاست کا بھرپور طاقت کے ساتھ...

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں،اداکارہ زرنش خان کی اپیل

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا...