Home Uncategorized ‎چپس نہ لانے پر بیوی نے شوہر سے طلاق مانگ لی

‎چپس نہ لانے پر بیوی نے شوہر سے طلاق مانگ لی

Share
Share

نئی دہلی:  چپس کھانے کی شوقین بیوی نے چپس نہ لا کر دینے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں شوہر اپنی بیوی کا پسندیدہ چپس کا پیکٹ لانا بھول گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیوی چپس کھانے کی عادی تھی اور وہ روزانہ اپنے شوہر سے 5 روپے والا چپس کا پیکٹ منگوا کر کھاتی تھی، بیوی کی یہ ہی عادت دونوں کے درمیان روزانہ لڑائی جھگڑے کی وجہ بھی بنتی تھی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ یہ لڑائی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب شوہر چپس کا پیکٹ لانا بھول گیا جس پر بیوی نے شوہر سے لڑائی کی اور وہ ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی اور پھر پولیس سٹیشن جا کر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا۔

پولیس کے مطابق شوہر نے مؤقف اپنایا کہ وہ اپنی بیوی کی روزانہ چپس کھانے کی عادت سے پریشان ہے اور بیوی نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر اسے مارتا پیٹتا ہے جس کے سبب وہ شوہر کا گھر چھوڑ کر آئی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...