Home سیاست دنیا بھر میں بھارتی دہشت گردی کو ایکسپوز کریں گے، مشعال ملک

دنیا بھر میں بھارتی دہشت گردی کو ایکسپوز کریں گے، مشعال ملک

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے، کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو ایکسپوز کیا۔

اسلام آباد میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی سرکار شیطانی حرکتیں کر رہی ہے، بھارت میں مساجد، چرچز کو شہید کیا گیا، پاکستان کئی عرصے سے کہہ رہا ہے بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ ہم اپنے سکھ بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت سکھ بھائیوں کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے، بھارتی سرکار کشمیریوں کا خون بہا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی "را” نے کارروائیاں کی ہیں، دنیا بھر میں بھارتی دہشت گردی کو ایکسپوز کریں گے، دکھ کی گھڑی میں سکھ بھائیوں کےساتھ ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...