Home سیاست سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ محفوظ فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ محفوظ فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان

Share
Share

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ محفوظ فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس بارے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا۔

مخصوص نشستوں سے متعلق اجلاس تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا، اجلاس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز شریک ہوئے۔

ججز کے اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے سے متعلق غور کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور چیف جسٹس نے کہا تھا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...