Home سیاست آرٹیکل 184(3) میں اپیل کے حق کیلئے آئینی ترمیم کو خوش آمدید کہیں گے ،چیف جسٹس

آرٹیکل 184(3) میں اپیل کے حق کیلئے آئینی ترمیم کو خوش آمدید کہیں گے ،چیف جسٹس

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کاکہناہے کہ آرٹیکل 184(3) میں اپیل کے حق کیلئے آئینی ترمیم کو خوش آمدید کہیں گے

چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ریویو اینڈ ججمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔پی ٹی آئی وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 184 کی شق تین کے اختیارات کو کم کرنے کیلئے قانون سازی کی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 184 کی شق تین کے فیصلے کیخلاف اپیل کا حق دینے کیلئے آئینی ترمیم کریں، آئینی ترمیم کی گئی تو ہم اسے خوش آمدید کہیں گے، آئینی اختیار کو آئینی ترمیم کے ذریعے ہی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بھارت میں حق سماعت نہ ملے تو نظر ثانی ہوتی ہے، ہمارے ہاں فیصلہ غیر قانونی ہو تو نظر ثانی ہوجاتی ہے اور غلط قانون کو حتمی نہیں ہونے دیتے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...