Home نیوز پاکستان پاک فوج کے تعاون سے نوجوانوں کا برزل پاس پر پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم

پاک فوج کے تعاون سے نوجوانوں کا برزل پاس پر پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم

Share
Share

 

اسلام آباد: پاک فوج کے تعاون سے پنجاب کے 6 نوجوانوں نے برزل پاس پر سب سے اونچا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

نوجوانوں نے 13ہزار 808 فٹ اونچے برزل پاس پر سب سے بڑا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کیا، 200 فٹ لمبا یہ پرچم پاکستان کے آخری گاؤں نگئی میں آزادی ریلی میں بھی شامل کیا گیا۔

نگئی گاؤں اور ایل او سی کے قریب پرائمری اسکول میں بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی، گاؤں کے لوگوں اور پاک فوج کے جوانوں نے والی بال اور رسہ کشی کا مقابلہ بھی کیا۔

آخر میں سب سے بڑا قومی پرچم مشہور سیاحتی مقام رینبو لیک پر لہرایا گیا، پرچم لہرانے والے ان جوانوں نے اپنا یہ ریکارڈ آزادی کے ہیروز اور پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کے نام کر دیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...