Home sticky post ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون نے قانونی جنگ چھیڑ دی

ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون نے قانونی جنگ چھیڑ دی

Share
Share

نیویارک:ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے قانونی جنگ چھیڑ دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 سالہ خاتون نے ایلون مسک کے خلاف اپنے 6 ماہ کے بیٹے کی واحد قانونی سرپرستی کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔

درخواست کے ساتھ ایشلے کیئر نے ایلون مسک کے ساتھ ہونے والی چیٹس کے اسکرین شاٹس بھی ضم کیے ہیں۔

ایشلے کیئر نے دعوی کیا کہ ایلون مسک نے مختلف تحریری پیغامات میں بچے کے والد ہونے کا اعتراف کیا اور بچے کی پیدائش پر مبارک باد کا ٹیکسٹ میسیج بھی کیا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ اس میسج کے جواب میں ایلون مسک کو بچے اور اپنی تصویر اسپتال سے ہی بھیجی تھی۔

ایشلے نے بتایا کہ جواب میں ایلون مسک نے لکھا تھا کہ میں تم دونوں سے ملنے ویک اینڈ پر آؤں گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیو یارک ان کے بچے کی آبائی ریاست ہے اور ایلون مسک ان کے بچے کے والد ہیں۔ بچے کی پیدائش ستمبر میں ہوئی تھی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ایلون مسک بچے کی پیدائش کے وقت موجود نہیں تھے اور اب تک اپنے بچے کو دیکھنے صرف تین بار آئے تھے۔

ایشلے کیئر نے مؤقف اختیار کیا کہ اب تک بچے کی پرورش میں ایلون مسک کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اس لیے ’پیٹرنٹی‘ اور ’گارجیئن شپ‘ مجھے دی جائے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ ایلون مسک سے دو سال قبل رومانی تعلق شروع ہوا تھا جس کے نتیجے میں بچے کی پیدائش ہوئی۔

Share
Related Articles

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار...

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید...

بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار...

محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک...