Home نیوز پاکستان ویمن کرکٹرعالیہ ریاض اور وقار یونس کے بھائی علی یونس کا نکاح ہوگیا

ویمن کرکٹرعالیہ ریاض اور وقار یونس کے بھائی علی یونس کا نکاح ہوگیا

Share
Share

لاہور: قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اور وقار یونس کے بھائی کمنٹیٹر علی یونس کا نکاح ہوگیا، تقریب میں قومی کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نکاح کی تقریب کا اہتمام نجی فارم ہاؤس پر کیا گیا تھا جہاں سابق کپتان وقاریونس نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

تقریب میں کپتان بابر اعظم، سابق سربراہ کرکٹ بورڈ رمیز راجہ، سابق کپتان مصباح الحق، محمد یوسف، وہاب ریاض،عبدالرزاق، کامران اکمل، امام الحق، مشتاق احمد اورعمران نذیر بھی شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ عالیہ ریاض اور علی یونس کی چند دن پہلے منگنی ہوئی تھی۔ نکاح کے موقع پر عزیز و اقارب اور دوستوں نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

ملک بھر میں آج شب برأت،بابرکت محافل کا اہتمام

اسلام آباد:ملک بھر کی مساجد میں آج شب برآت کی مناسبت سے...

مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا،آرمی چیف

اسلام آباد آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے...

پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں...

سفاک باپ نے چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

صوابی: خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں سفاک باپ نے 4 بچوں کو...